13 جولائی 2018 - 17:11
علامہ حسن ترابی ایک کامل اور جامع شخصیت کے حامل تھے: شیعہ علما کونسل

جب ریاست پاکستان کے اندر دشمن فرقہ واریت پھیلاکر ملک کے استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے اُس وقت شہید علامہ حسن ترابی نے متحدہ مجلس عمل کے ذریعے فرقہ واریت جیسی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ کر ریاست پاکستان سے اپنے اور اپنی قوم کی حبُ الوطنی کا ثبوت دیا: یعقوب شہباز

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شیعہ علماء کو نسل پاکستان کراچی ڈویزن کے جنرل سیکرٹری محمد یعقوب شہبازکا شہید علامہ حسن ترابی کی 12ویں برسی کے موقع پر صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ شہید علامہ حسن ترابی ملت تشیع کے ساتھ ساتھ ریاست پاکستان کے بھی محسن تھے جب ریاست پاکستان کے اندر دشمن فرقہ واریت پھیلاکر ملک کے استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے اُس وقت شہید علامہ حسن ترابی نے متحدہ مجلس عمل کے زریعے فرقہ واریت جیسی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ کر ریاست پاکستان سے اپنے اور اپنی قوم کی حبُ الوطنی کا ثبوت دیاعلامہ حسن ترابی ایک کامل اور جامع شخصیت کے حامل تھے حسن ترابی ایک زندہ اور جاوید حقیقت کا نام ہے حسن ترابی علم اصول میں عظیم اصول،عظیم عارف،عظیم پیشوا، اور رہنما تھے حسن ترابی نے اپنے دور کے ظالم اور باطل حکمرانوں کو للکارا اور ان کے قائم کئے گئے ظلم کے نظاموں کو چیلنج کیا حسن ترابی نے ہمیشہ ہر مظلوم کی حمایت کی اور ہر ظالم و جابر کے خلاف قیام کیا حسن ترابی کی عظیم جد وجہد نے ہمیں یہ درس دیا ہے کہ اگر دنیا بھر کے مظلوم اکھٹے ہو جائیں تو ظالم اور ظلم کا خاتمہ ہو جائے گاحسن ترابی نے اسلام کی سر بلندی کی خاطر ہر قسم کی قربانی دی اور ملت کے عظیم مفاد کیلئے اپنی جان تک کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲